پاکستان کے ایران سمیت اسلامی ممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں:اسحاق ڈار
پاکستان کےنائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایران سمیت دیگر اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات میں فروغ آیا ہے ۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کےنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی ملکوں کے ساتھ اچھےاور دوستانہ تعلقات ہیں ۔
اسلام آباد میں سفارتی کامیابیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ رابطہ بڑھا ہے اورایران پر تیرہ جون کو جوحملہ ہوا تھا پاکستان نے اس کی مذمت کی تھی۔ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حماس کو غیرمسلح کرنے جیسے اقدامات میں شرکت نہیں کریں گے ۔
پاکستان غزہ میں امن کو مسلط کرنے کے لئے نہیں بلکہ امن کے ترویج میں اپنا کردار ادا کرے گا-
پاکستان کے نائب وزیراعظم نےمزید کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ سترہ ستمبر کو ایک اہم دفاعی معاہدہ کیا جو اسٹریٹجک میچوئل ڈیفنس معاہدہ ہے، اس میں دفاع کے ساتھ انرجی، ٹیکنالوجی، مائننگ سمیت متعدد معاملات پر تعاون شامل ہے۔