Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • صہیونی تارکین وطن فلسطینوں کی گاڑیوں پر حملہ کرتے ہوئے
    صہیونی تارکین وطن فلسطینوں کی گاڑیوں پر حملہ کرتے ہوئے

صہیونی تارکین وطن نے غرب اردن میں دن دہاڑے فلسطینیوں گاڑیاں تباہ کر دیں ہیں۔

صہیونی تارکین وطن نے اپنے ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں دن دہاڑے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اے پی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ یہ نام نہاد "پرائس ٹیگ" پالیسی کے سلسلے میں کئے جانے والے تازہ ترین حملے قرار دیئے جا رہے ہیں۔ ان کارروائیوں کے تمام مناظر سیکیورٹی کیمروں نے محفوظ کر لئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ’’پرائس ٹیگ‘‘ پالیسی کے تحت انتہا پسند صہیونی باشندے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں اور انکی جائدادیں تباہ کر دیتے ہیں اور یہ حملے خود ساختہ صیہونی ریاست کی جانب سے  کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد اس علاقے میں آباد فلسطینوں پر دباؤ بڑھانا ہے۔

صیہونیوں کے اس اقدام کے سلسلے میں ایک فوٹیج میں 10 کے لگ بھگ حملہ آوروں کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جنہوں نے نقاب اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔

انہوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کئے اور مقبوضہ مغربی کنارے کے نزدیک صیہونی بستی شیلوہ کے قریب کھڑی کی جانے والی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہونے والے ان اشتعال انگیز اقدامات کے باوجود کسی فرد کی گرفتاری عمل میں نہيں آئی ہے۔

ٹیگس