Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • مشرقی عراق میں داعش کے خلاف کارروائی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔

صابرین نیوز کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی کے اٹھائیسویں بریگیڈ نے داعشی دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا جبکہ اس کارروائی میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے دو جوان شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے اس کارروائی میں دہشت گرد عناصر کو پہنچنے والے جانی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ عراق میں تین برسوں کی معرکہ آرائی کے بعد دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کردیا گیا تاہم داعش کے بعض عناصر اب بھی عراق کے بعص علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر عراق میں دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹیگس