قدس پر صیہونیوں کی جارحیت، متعدد زخمی اور گرفتار
Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے کل مقبوضہ قدس شہر پر دھاوا بولا۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے جمعرات کے روز قدس شہر کے عیسویہ علاقے پر حملہ کیا، آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے قدس پر یلغار کر کے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔
اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 4800 فلسطینی قید ہیں کہ جن میں سے 170 بچے اور 39 خواتین ہیں۔ ان فلسطینی قیدیوں پر جبیلوں میں بری طرح تشدد کیا جاتا ہے۔