Feb ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • فلسطینی علاقوں سے ہرگز چشم پوشی نہیں کی جا سکتی، جہاد اسلامی فلسطین کا انتباہ

جہاد اسلامی فلسطین نے فلسطین میں ہونے والے انتخابات اور فلسطینی گروہوں کے معاہدوں کے بارے میں حکومت امریکہ کے نام فلسطینی انتظامیہ کے مراسلے کی مذمت کی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں تمام مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے مکمل حقوق کی پابندی پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے نام فلسطینی انتظامیہ کے ارسال کردہ خط سے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے حقوق پامال ہوئے ہیں۔خودمختار انتظامیہ کی جانب سے ارسال کردہ اس خط میں فلسطینی گروہوں کی قاہرہ نشستوں اور فلسطینی گروہوں کے معاہدوں اور سن سڑسٹھ کی سرحدوں میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کا ذکر کیا گیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے خودمختار انتظامیہ کی جانب سے مراسلہ ارسال کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین، کسی بھی فلسطینی علاقے سے چشم پوشی نہیں کرے گی۔ فلسطین کے جہادی تمام فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کے لئے جد وجہد کررہے ہیں۔

ٹیگس