Feb ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • برطانوی میڈیا، محمد بن نائف کو آزاد کر سکتی ہے امریکی حکومت، بن سلمان کی بڑھی مشکلیں

برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کے بارے میں بائیڈن حکومت کے حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ممکنہ طور پر واشنگٹن سعودی عرب کے سابق ولیعہد کو آزاد کر سکتا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا نے سعودی عرب کے ولیعہد کے بارے میں وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن حکومت ممکنہ طور پر برخاست کئے گئے ولیعہد شہزادہ محمد بن نائف کی آزادای کے لئے اقدامات کر سکتی ہے۔

فائننشل ٹائمز نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جو بائیڈن حکومت نے محمد بن سلمان کی رہبری کے بارے میں اپنے نظریات میں تبدیلی کی ہے۔

وائٹ ہاوس نے حال ہی میں جو بائیڈن اور بن سلمان کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سعودی ولیعہد اس لائق نہیں ہیں، اگر رابطہ ہوگا تو سعودی فرمانروا سے رابطہ ہوگا۔

ٹیگس