اسرائیل میں عرب امارات کے پہلے سفیر کی تعیناتی
Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔ جس کے بعد تل ابیب میں اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی سفیر اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کرینگے۔ تین روزہ دورے کے دوران اماراتی سفیر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارت خانے کے لیے جگہ بھی دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبرکو سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے اقدام کوفلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی غداری قراردیا جارہا ہے۔