Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran

پوپ فرانسس نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی کی قیامگاہ پر حاضری دی۔

عراقی نیوز ایجنسیوں کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے عراق کے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد نجف اشرف ميں آيت اللہ سید علی سیستانی کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی اس ملاقات میں کوئی عراقی عہدیدار موجود نہيں تھا۔

عراق کی اعلی دینی مرجعیت کے ساتھ پوپ فرانسس کی ملاقات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد پوپ اور ان کے وفد کے اراکین عراقی شہر ذی قار کی طرف روانہ ہوگئے۔

پوپ نے عراق میں قیام کے دوران اعلی عراقی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر الحشدالشعبی کے عیسائی کمانڈر کو اپنی تسبیح بطور تحفہ پیش کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشیر کا کہنا ہے کہ  پوپ فرانسس کا یہ دورہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور استقامتی فورسز کے کمانڈر ابو مہدی المندس کی جان فشانیوں کا مرہون منت ہے، اگر ان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو پوپ فرانسس اطمینان کے ساتھ ہرگز عراق کا دورہ نہیں کرسکتے تھے۔

 

ٹیگس