Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پراسیکیوٹرز کے انچارج سید محمود سعادت سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ہلمند کے گورنر عبدل نبی الہام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت خفیہ ایجنسی کے پراسیکوٹر کے سیکیورٹی گارڈ کے طور پر ہوئی ہے جب کہ دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب  سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی دہشت گرد گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

 

 

ٹیگس