پاپ کی بغداد میں عشائے ربانی میں شرکت
کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا پاپ فرانسس نے بغداد کے مار یوسف نامی کلیسا میں منعقدہ عشائے ربانی میں شرکت کی۔
ہمارے نمائندے کے مطابق بغداد کے مار یوسف نامی کلیسا میں ہونے والی عشائے ربانی کی تقریبات میں پاپ فرانسس کے علاوہ عراق کے صدر برہم صالح، وزیراعظم مصطفی الکاظمی اور اسپیکر پارلیمنٹ محمدالحلبوسی اور دیگر اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
پاپ فرانسس جمعے کو عراق پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر عراقی وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا تھا۔ عالمی کیتھولک رہنما نے ہفتے کی صبح نجف اشرف میں عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات کی تھی جس کا عالمی ذرائع ابلاغ میں زبردست انعکاس ہوا تھا۔پاپ فرانسس نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستان کے ساتھ ملاقات کے بعد عراق کے صوبہ ذیقار کے تاریخی شہر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جائے پیدائش پر ہونے والے بین المذاہب اجلاس میں بھی شرکت کی۔