Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  •  یمنیوں کے ڈرون حملے، جوبائيڈن کو تشویش لاحق ہوگئی

وائٹ ہاؤس  نے کہا ہے کہ خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ ہمارا قریبی تعاون جاری ہے۔

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں نے بائیڈن انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ  یمن کی عوامی فورسز اور خطے میں دوسری جگہوں سے سکیورٹی کے حوالے سے آل سعود کو سنگین خطروں کا سامنا ہے۔

سعودی عرب کو درپیش خطرات پر جین ساکی کا کہنا تھا کہ ان خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ ہمارا قریبی تعاون جاری ہے۔  
سعودی عرب نے دعوی کیا تھا کہ اس کی فضائیہ نے اتوار کے روز "راس تنورہ" پر ڈرون حملہ اور "آرامکو" کے رہائشی علاقے پر میزائلی حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔
سعودی عرب میں واقع امریکی سفارت خانے نے یمنی فورسز کے ان جوابی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ مضحکہ خيز بیان جاری کیا تھا کہ  شہریوں اور اہم تنصیبات پر یہ گھناؤنا حملہ انسانی جان کی پرواہ نہ کرنے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔
 سعودی عرب کے خلاف یمنی کی فوج اور عوامی فورسز کے جوابی حملوں کی امریکہ سمیت سعودی اتحادیوں کی جانب سے مذمت ایک ایسے وقت کی جارہی ہے کہ یمن کے عوام اور شہری تنصیبات کو گزشتہ 6 برسوں سے انہتائی بدترین بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹیگس