Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • اردن کے ولیعہد مسجد الاقصی کی زیارت سے محروم

تل ابیب نے اردن کے ولیعہد کو مسجدالاقصی جانے سے روک دیا۔

اردن کے ساتھ اعلی سطحی تعلقات کو سراہنے کے باوجود صیہونی حکومت نے اردن کے ولیعہد کو مسجدالاقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

صیہونی میڈیا کے مطابق اردن کے ولیعہد حسین بن عبداللہ کو جو بدھ کے روز مقبوضہ فلسطین کے دورے کے موقع مسجدالاقصی کی زيارت کرنا چاہتے تھے، ان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

صیہونی حکومت کے فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ " حسین بن عبداللہ نے طے شدہ سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تھی جس کی بناپران کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے روک دیا گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے اردن کے خفیہ دورے کے بعد کہا تھا کہ اردن کے ساتھ تل ابیب کے تعلقات اسرائیل کے لئے ایک اسٹراٹیجک اثاثہ شمار ہوتے ہيں۔

ٹیگس