Mar ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۴ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی کے قریب واقع فلسطینیوں کے 100 گھروں کو مسمار کئے جانے کا منصوبہ

 خود ساختہ اسرائیلی ریاست نے مسجد الاقصی کے قریب واقع فلسطینی محلے کو مسمار کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے "حی البستان" میں واقع تمام مکانات کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے حی البستان میں بڑیے پیمانے پر گھروں کو منہدم کئے جانے کی منصوبہ بندی کی جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت کی بلدیہ یہودی سازی کے منصوبے کے تحت کافی عرصے سے حی البستان میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم مقامی آبادی کے دباؤ کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل درآمد کو موخر کردیا گیا ہے۔

حی البستان کی دفاعی کمیٹی کے ایک رکن فخری ابودیاب نے بتایا ہے کہ اس محلے میں فلسطینوں کے 100 گھرانے آباد ہیں جنہیں ان کے گھروں سے بے گھر کیا جارہا ہے۔

خودساختہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ عرب ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے روئيے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہيں آئی ہے اور آئے دن فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کئے جانے سے متعلق افسوسناک خبریں عالمی میڈیا پر دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہيں۔

ٹیگس