Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • حماس کی کامیابی کے خدشات نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کردیں

صیہونی حکومت نے حماس کی کامیابی کے خدشات کے پیش نظر انتخابات کو ملتوی کئے جانے کا مطالبہ کردیا

 خود ساحتہ اسرائیلی ریاست کے خفیہ ادارے شابک نے محمود عباس سے حماس کی شرکت کی صورت میں فلسطین کے انتخابات کو منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کن نیوز ٹی وی چينل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے ادارے شابک کے سربراہ " نداف آرگمان" نے فلسطینی ریاست کے سربراہ محمود عباس سے کہا ہے کہ حماس کی مشارکت کی صورت میں انتخابات کو منسوخ  کردیا جائے۔

ادھر نداف آرگمان نے دو ہفتے قبل رام اللہ کے دورے کے موقع پر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں ان سے یہ درخواست کی، تاہم بتایا جاتا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے صہیونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے ادارے شابک کے سربراہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

ٹیگس