Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • افغان فوج ، بہسود کی جانب روانہ

افغانستان میں کشیدگی بڑھنے کے بعد فوج کو بہسود کے لئے روانہ کردیا گیا ہے

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے گیارہ سو فوجیوں کو ٹینکوں اور ہلکے و بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بامیان سے بہسود کے لئے روانہ کردیا گیا ہے ۔

 ان فوجیوں کو بھیجنے کا مقصد کمانڈر علی پور کو گرفتار کرنا بتایا گیا ہے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ علی پور اور اس کے افراد سنیچر کی شب بہسود سے باہر نکل چکے ہیں۔ 

 گذشتہ بدھ کو افغان فوج کی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کو صوبہ میدان وردک کے بہسود ضلع میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ 

اس حملے میں پانچ افغان فوجی اور عملے کے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 

میدان وردک میں کمانڈر علی پور نے فوجی ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے ۔

 

 

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس