چرخ شہر پر طالبان کے قبضے کی تردید
Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
افغان حکام نے چرخ شہر کے طالبان کے ہاتھوں سقوط کرجانے کی تردید کی ہے۔
نیوزایجنسی تسنیم کے مطابق لوگر کے گورنر عبدالقیوم رحیمی نے چرخ شہر پر طالبان کے قبضے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا ہیڈکوارٹر پہلے ہی پرانی عمارت سے دبر کے علاقے منتقل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے پرانے سٹی ہیڈکوارٹر کے اطراف میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان جھڑپوں میں عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
اس سے پہلے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ صوبہ لوگر کا شہر چرخ اور اس کے نواحی علاقے طالبان کے قبضے میں آگئے ہیں اور سرکاری سیکورٹی اہلکار وہاں سے پسپا ہوگئے ہیں۔