قزاقستان میں نوروز سیمینار کا انعقاد
Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
قزاقستان کے دارالحکومت آلماتی میں " نوروز؛ ایک روح ، ایک خاندان اور اتنی ساری قومیں " کے زیر عنوان ایک سیمینار منعقد ہوا-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس سیمینار میں اسلامی جمہوریہ ایران ، ازبکستان ، ترکمنستان ، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی کے سفارتکاروں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ان پانچ ممالک کے آداب و رسوم سے متعلق شارٹ فلمیں بھی دکھائی گئیں جہاں نوروز کا جشن منایا جاتا ہے۔
قزاقستان کی یسینوف یونیورسٹی کے سربراہ نے نوروز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے قزاقستان کے عوام کا قومی جشن قرار دیا۔
اس سیمینار میں جشن نوروز منانے والے ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کا خاص طور سے جائزہ لیا گیا۔