Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ہمیں امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں : عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور بغداد واشنگٹن کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات کا مقصد باہمی تعلقات پر نظرثانی کرنا ہے -

عراقی وزیرا‏عظم مصطفی الکاظمی نے روزنامہ الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے پاس داعش کے خلاف جنگ کا تجربہ ہے اور اب امریکی فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے ۔ 

 انھوں نے کہا کہ دوہزارتین کے بعد جو کچھ ہوا اس کے نتیجے میں سیاسی نظام کے سلسلے میں عدم اعتماد پیدا ہوا، فرقہ وارانہ جنگ شروع ہوگئی اور قوم کے درمیان نابرابری اور عدم مساوات کی فضا پیدا ہوگئی جس کے باعث لاحاصل جنگیں چھڑ گئیں اور اس کے نتیجے میں عراقی عوام دربدر ہوگئے اور پناہ گزیں بن گئے

عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی و سیکورٹی کمیشن کے رکن بدرالزیادی نے بھی بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے اہم موضوعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن و بغداد کے درمیان جدید اسٹریٹیجک مذاکرات  اقتصادی ، سیاسی اور سیکورٹی مسائل کے بارے میں ہوں گے اور یہ مذاکرات سات اپریل سے شروع ہورہے ہیں -

بدرالزیادی نے کہا کہ اس وقت عراق کے پاس مضبوط و توانا سیکورٹی فورس ہے جو غیرملکی فوجیوں کے بغیر اپنی سرحدوں کا دفاع کر سکتی ہے ۔

عراقی پارلیمنٹ  نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو عراق سے  امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے بل کو منظوری دی ہے -

ٹیگس