Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • عراق: دہشت گردوں کے ہتھیاروں کا انکشاف

عراقی سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ ہتھیاروں کو ضبط کیا ہے۔

فرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ کرکوک کے علاقے الدبس میں داعش دہشت گرد گروہ کے ہتھیاروں کے گودام کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

برآمد کئے جانے والے ہتھیاروں میں مارٹر گولے اور کیٹیوشا راکٹ شامل ہیں۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے کچھ باقیماندہ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی، بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے کے مطابق دو ہزار چودہ میں تشکیل پائی ہے جبکہ دو ہزار سولہ میں عراق کی پارلیمنٹ کے فیصلے کے تحت اس عوامی فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا گیا۔

ٹیگس