Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے اسرائیل کے فضائی حملے کو ناکام بنادیا

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بعض اہداف کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی جسے شامی فضائیہ نے ناکام بنا دیا ہے-

دمشق سے ہمارے نمائندے کے مطابق شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی علی الصبح دمشق کے نواحی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ شامی فوج کے بیان کے مطابق صیہونی جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے شام میں داخل ہوئے تھے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمن کے طیاروں سے داغے جانے والے بیشتر میزائیلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شام کی فوج کے ائیرڈیفنس سسٹم نے جنوبی دمشق پر فائر کئے جانے والے کئی میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل غاصب صیہونی حکومت نے فائر کئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے مقبوضہ جولان اور لبنانی سرحدوں کی جانب سے جنوبی دمشق پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں شام کے چار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور اس کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے ۔

شام کا بحران اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے سے شروع ہوا ۔

شام پر اس یلغار کا مقصد علاقے کے حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے

شامی فوج نے ابھی حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے ۔

ٹیگس