Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۴ Asia/Tehran
  • محمد بن سلمان، خطے کے اگلے صدام حسین ہیں: حکومت مخالف سعودی رہنما

سعودی عرب کے ایک حکومت مخالف رہنما نے کہا ہے کہ اگر اس ملک کے ولی عہد اپنے کاموں کو جاری رکھتے ہیں تو ہم علاقے میں ایک نئے صدام حسین کو دیکھیں گے۔

عمر عبدالعزیز نے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے ولی عہد کے عہدے سے ہٹائے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ علاقے کے نئے صدام حسین ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آل سعود خاندان میں اس عہدے کے لیے کئي اور آپشن ہیں، حالانکہ مجھے وہ لوگ پسند نہیں ہیں، لیکن ان میں سے کچھ کو رہا کرنے سے محمد بن سلمان پر دباؤ پڑ جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں پوری آزادی سے بات کرنا چاہتے ہیں اور ہم بن سلمان کی اصلاحات کے مخالف نہیں ہیں لیکن لوگوں کے قتل عام اور ہزاروں لوگوں کی گرفتاری کے بغیر بھی اصلاحات انجام دی جا سکتی ہیں۔ سعودی عرب کے اس حکومت مخالف رہنما نے کہا کہ محمد بن سلمان پر پابندی لگنی چاہیے کیونکہ ایسا نہیں لگتا کہ انھوں نے ماضی سے سبق لیا ہو۔ عمر عبدالعزیز نے کہا کہ بن سلمان نہ صرف سعودی عرب کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

ٹیگس