Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  •   مآرب میں سعودی اتحاد سے وابستہ 22 فوجی ہلاک

سعودی اتحاد نے مآرب کے محاذ پر اپنے 22 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کو یمنی عوامی تحریک انصاراللہ کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مآرب دارالحکومت صنعا سے مغرب کی سمت 120 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ یہ علاقہ تیل کے ذخائر کی وجہ سے بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ یمنی عوامی فورسز اس علاقے کی مکمل آزادی کی کوشش میں ہے اور تازہ جنگ میں اس نے پیش قدمی کرتے ہوئے جنوب مغرب کے کچھ علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس بیان کے مطابق 24 گھنٹوں سے زائد عرصے میں سعودی اتحاد سے وابستہ 22 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں سعودی اتحادی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مآرب میں گھمسان کی جنگ اور یمنی فورسز کی پیشقدمی کے سبب سعودی فوجیوں کے حوصلے بری طرح سے پست ہوگئے ہیں اور ان میں محاذ جنگ سے فرار کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

بعض باخبر حلقوں نے حال ہی میں تین سعودی فوجیوں کا کورٹ مارشل کئے جانے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے تین سعودی فوجی اہلکاروں کو آل سعود کے دربار سے وابستہ عدالت کے حکم پر سزائے موت دیدی گئي ہے۔

سعودی حکام کا دعوی ہے کہ یہ تینوں فوجی سنگین غداری اور دشمن ملک کے ساتھ دوستی کے جرم کے مرتکب پائے گئے تھے جنہیں بقول ان کے منصافہ ٹرائل کے بعد سزائے موت دی گئی ہے۔ 

 

ٹیگس