غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کئے گئے۔
سعودی عرب کے حکام نے اپنے ایک یمنی ایجنٹ کو جنوبی یمن سے نکال دیا ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے یمن میں سعودی عرب کے اتحاد کی 8 سال کی تباہی اور جارحیت سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع دی ہے۔
جارح سعودی افواج نے یمن کے شمال میں واقع علاقوں پر جیسے ہی ڈرون حملہ کیا ٹھیک اسی وقت اس علاقے کے دیہاتوں کو بھی توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔
شمالی یمن میں واقع صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت بدستور جاری ہے جبکہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف صوبوں میں رہائشی علاقوں کو اڑتیس بار حملوں کا نشانہ بنایا۔
سعودی وزیر خارجہ نےجنگ یمن کے آٹھویں سال کے آغاز سے محض دو ماہ پہلے اس جنگ کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صعدہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں کئی یمنی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر یمنی قوم کو درپیش مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں۔
جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور صوبہ الحدیدہ کے مختلف شہروں پر فضائی حملوں اور گولہ باری کی خبریں ملی ہیں۔
یمنی حکومت نے عمانی وفد کے ساتھ جنگ بندی کے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔