عراق میں دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
Apr ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شمالی عراق کے شہر نینوا میں ایک دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی نے نینوا میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا۔
یہ گروہ شہرنینوا میں سیکورٹی اہداف اورعوام کو حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔ الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی میں عراق کے مختلف سیکورٹی و انٹیلی جینس اداروں نے شرکت کی۔ اس کارروائی کے دوران چھے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے کچھ بچے ہوئے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔