طالبان کے حملوں میں متعدد سیکیورٹی اہلکار جاں بحق
Apr ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں ميں متعدد اہلکار کا جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے کے دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں تاہم دیگر 5 اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔