Apr ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۴ Asia/Tehran
  • جشن آزادی کے موقع پر شامی عوام کا بشار اسد کی حمایت میں مظاہرہ

شام کے عوام نے قدس کی غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت پر تاکید کرتے ہوئے ایک بار پھر شام کی حکومت اور صدر بشار اسد کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے جولان کے عوام نے فرانسیسی تسلط سے شام کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیاں نکالیں اور بشار اسد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تکفیری گروہوں کی مخالفت اور شام کی فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اسی طرح قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے چنگل سے اپنی سرزمینوں کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف استقامت پر بھی تاکید کیا۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شام کے انقلاب کے رہنماوں اور بشار اسد کی تصاویر اور شام کے قومی پرچم بھی اٹھا ئے ہوئے تھے -

قابل ذکر ہے کہ شامی عوام ہر سال سترہ اپریل کو شام سے فرانسیس سامراج کے خاتمے کا جشن مناتے ہیں اور انھوں نے سترہ اپریل انیس سو چھیالیس کو شام سے فرانسیسی فوجیوں کے انخلا کو یوم آزادی قرار دیا ہے۔

ٹیگس