Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، جکارتا میں محمد جواد کی مصروفیات

جکارتا میں قیام کے دوران صدر جوکوویدودو اور وزیرخارجہ رتنومرسودی سے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی ملافات

محمد جواد ظریف نے انڈونیشیا کے دورے کے موقع جکارتا میں اپنے  قیام کے دوران صدر "جوکو ویدو دو"  سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر جواد ظریف نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے ایران کی آمادگی پر زودیا  اور قرارداد 2231 کو عملی جامہ پہنانے اور سلامتی کونسل میں جوہری معاہدے کے انڈونیشیا کے اصولی موقف کی تعریف کی۔

 وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کے ہم منصب کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافے مشترکہ اقتصادی کمیشن اور دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے دیگر راہوں کا جائزہ لیا، اور ان پر عمل درآمد کے فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر اطمنان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کورونا کی صورتحال کے باوجود دونوں ممالک  کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات میں موجود گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے تہران جکارتا  کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافے کا خیرمقدم کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  آج انڈونیشیا  کے وزیر خارجہ رتنو مرسودی کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور نیز اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی۔

 

 

ٹیگس