Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • دمشق پر اسرائیل کا فضائی حملہ 4 فوجی زخمی

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی علی الصبح دمشق کے نواحی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی جسے شامی فضائیہ نے ناکام بنا دیا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان سے دمشق کی سمت داغے جانے والے میزائلوں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمن کے  بیشتر میزائلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ ہونے والے حملے میں شامی فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے۔

صیہونی حکومت دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور اس کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے ۔

شام کا بحران اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے سے شروع ہوا ۔

شام پر اس یلغار کا مقصد علاقے کے حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔

شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے ۔

ٹیگس