شام، امریکی آلہ کاروں کے زیر کنٹرول 2 علاقے آزاد
شام کے صوبے الحسکہ میں شامی فوج سے وابستہ نیشنل ڈیفنس فورس نے امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے قبضے سے 2 علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی آج جمعہ کے روز کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے القامشلی شہر کے حلکو کے دو علاقے اس سے قبل امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے قبضے میں تھے جنھیں شامی فوج سے وابستہ نیشنل ڈیفنس فورس کے جوانوں نے آزاد کرا لیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس نے جمعرات کے روز القامشلی شہر کے علاقے «طیء» میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
امریکی فوج اور اس سے وابستہ دہشتگرد گروہ ایک عرصے سے غیرقانونی طور پر شمالی اور مشرقی شام کےعلاقوں پر قابض ہیں اور اس ملک کا تیل اور گندم لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے میں تعینات شامی سیکورٹی اہلکاروں اور عوام کے خلاف پرتشدد کارروائیاں بھی کرتے ہیں ۔ شامی حکام نے با رہا کہا ہے کہ شام میں امریکی موجودگی غاصبانہ قبضہ ہے ۔