Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۲:۰۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج گئے

غزہ کے قریب واقع صہیونی بستیوں پر راکٹ فائر کیے جانے کے بعد ، خطرے کے سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم تین راکٹ غزہ کے نواح میں واقع صیہونی علاقے اشکول پر لگے ہیں۔

 صیہونی حکام نے راکٹوں کو فضا میں ناکارہ بنانے کا دعوی کیا ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ کم سے کم دو  راکٹ ، کسوفیم نامی صیہونی بستی کے قریب گرے ہیں اور اسرائیل کا دفاعی نظام انہیں روکنے میں ناکام رہا ہے۔  

اس سے قبل حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے مقبوضہ بیت المقدس میں آباد فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے  پرتشدد اقدامات کی بابت سخت ‍ خبردار کیا  تھا۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ بیت المقدس کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی پھیل گیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے  شہروں اور قصبوں میں بھی جن میں  البیره، بیت لحم، جنین، طولکرم، قلقیلیه، عزون و رام الله  شامل ہیں، صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

الخیل کے باب الزوایہ کے قریب بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بیت المقدس کے بعض علاقوں میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ٹیگس