Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے میزائیلوں کی آمادگی پر حماس کی تاکید

فلسطین کی تحریک حماس نے بیت المقدس کے واقعات پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کے استقامتی گروہوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے میزائیلوں کو فائر کرنے کے لئے تیار ہوجائیں -

تحریک حماس نے اتوار کے روز ایک بیان میں تمام فلسطینی گروہوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور متحدہ صف تشکیل دیں۔

حماس نے سبھی استقامتی گروہوں سے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے اپنے میزائیل اور راکٹ کے بٹن دبانے کے لئے تیار رہیں -

حماس نے تمام فلسطینی گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی طرف سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں جمع ہوں اورمسجد الاقصی میں نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد کے صحن میں پہنچیں- 

 تحریک حماس نے فلسطینی نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صیہونی علاقوں کے قریب واقع علاقوں میں رات کے مظاہرے جاری رکھیں۔

تحریک حماس نے باہر رہنے والے فلسطینیوں اور عرب قوم سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں سے اعلان یکجہتی کریں تا کہ صیہونی دشمن کو اس بات کا پیغام مل سکے کہ بیت المقدس میں رہنے والے فلسطینی تنہا نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں اور صیہونیوں میں رات کے وقت ہونے والے مظاہروں کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک کئی دسیوں فلسطینی زخمی  ہو چکے ہیں-

ٹیگس