Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • انتخابات کے التوا کے بارے میں فلسطینی گروہوں کا اجلاس

فلسطینی کے انتخابات کی راہ میں غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے دوران فلسطینی گروہوں نے اپنے ایک اجلاس میں فلسطین کے انتخابات کو ملتوی کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس کا فیصلہ کیا ہے -

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں کا یہ اجلاس آئندہ جمعرات کو منعقد ہوگا جس می‍ں پی ایل او، تحریک حماس اور جہاد اسلامی فلسطین سمیت مختلف فلسطینی گروہوں کے مختلف عہدیدار شریک ہوں گے۔

اس اجلاس میں فلسطین کے انتخابات میں صیہونی حکومت کی جانب سے رخنہ اندازی اور ہٹ دھرمی کی بنا پر انتخابات کو فی الحال ملتوی کرنے کا جائزہ لیا جائے گا -

دریں اثنا رام اللہ میں محمود عباس کی صدارت میں الفتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اگر بیت المقدس کے شہریوں کو انتخابات میں نامزدگی اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی تو فلسطین کے انتخابات غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیئے جائیں گے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ فلسطین کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پرمنعقد کئے جانے چاہئیں۔

 

ٹیگس