Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۱:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر ڈرون حملہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

عراقی ویب سائٹ صابرین نیوز نے بتایا ہے کہ بلد میں واقعی امریکی اڈے میں دھماکوں کے بعد سائرن کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔ صابرین نیوز کے مطابق، ایک عراقی گروہ نے جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے ، امریکی ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ مذکورہ گروپ کے جاری کردہ اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ  بلد ایئر بیس  میں امریکی فوجی   تنصیبات کو  ڈرون کے ذریعے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا ہے اور اس  کی فلم جلد جاری کی جائے گی۔

عراق میں پچھلے چند ماہ سے امریکی فوجی اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ  نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عراقی عوام اور اس ملک کی استقامتی تنظیمیں  اپنے ملک سے غاصب امریکی فوجیوں  کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی گزشتہ سال  امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کو منظوری دے چکی ہے۔  

ٹیگس