May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • انتخابات کا التوا سیاسی حقوق پر ڈاکہ زنی ہے، اسماعیل ہنیہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے انتخابات کے التوا کو عوام کے سیاسی حق پر ڈاکہ زنی قرار دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے انتخابات کے التوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس شہر میں انتخابات کے انعقاد کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ قدس کی جنگ ، قومی جنگ اور امت کی جنگ ہے اور اس کا مقصد آزادی کا حصول ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی اتھارتی کے سربراہ محمود عباس نے جمعے کوانتخابات غیر معینہ مدت کے لئۓ ملتوی کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کی ضمانت حاصل ہونے تک پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مختلف فلسطینی تنظیموں اور تحریکوں نے انتخابات کے التوا پر شدید برھمی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے اس فیصلے کو غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

ٹیگس