اسرائیل کی جارحیت متعدد فلسطینی گرفتار
May ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی تلاش کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں اور اسی طرح اسرائیل کی خصوصی ٹاسک فورس «الیمام» نے نابلس کے دیہی علاقوں «عقربا» اور «ترمسعیا» میں بلڈوزروں اور بکتر بند گآڑیوں کے ذریعے حملہ کیا اور داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے فلسطینیوں کے گھروں میں زبردستی گھس گئے اور درجنوں بے گناہ اور روزہ دار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ایک فلسطینی نوجوان نے جنوبی نابلس کے علاقے «زعتره» میں اپنی گاڑی سے اتر کر غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے کہ جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔