May ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کا مسئلہ حق و باطل کا مسئلہ ہے اور فلسطین کا علاج قدس کے پرچم تلے اتحاد ہے :  حماس

تہران میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطین کا علاج قدس کے پرچم تلے متحد ہو جانا ہے -

تہران میں تحریک حماس کے دفتر کے سربراہ خالد قدومی نے ہمارے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کا مسئلہ حق و باطل کا مسئلہ ہے اور فلسطین کا علاج بیت المقدس کے پرچم تلے متحد ہونا ہے۔

خالد قدومی نے مزید کہا کہ یوم قدس کے دو پہلو اور منظرنامے ہیں ایک تاریخ  اورایک آج ، تاریخی لحاظ سے امام خمینی رحمت اللہ علیہ  نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے بھی اس مسئلے کی جانب متوجہ  کیا تھا ۔  خالد قدومی کا کہنا ہے کہ ایرانی شخصیات اور علماء کا قتل اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے خلاف اقدام  وہ مسائل ہیں جن میں صیہونی حکومت براہ راست ملوث رہی ہے ۔

درایں اثنا یوم قدس سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے کہا ہے کہ آج ہم مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے درمیان دفاعی توازن کا مشاہدہ کررہے ہیں اوریہ دفاعی توازن شہید الحاج قاسم سلیمانی جیسے شہداء کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔

 ناصرابوشریف نے یوم اللہ آزادی قدس سے متعلق اجلاس میں کہا کہ یوم قدس بھی ایک یوم اللہ اور تاریخ کی خطرناک یلغار کے مقابلے میں مسلم امۃ کے اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے ۔

 ابوشریف نے یوم قدس کو دنیا کو حقائق سے آگاہ کرنے کا دن قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ مسلم امہ کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ  کے راستے پر چلتے ہوئے صیہونی حکومت کی بیخ کنی کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔  

 

ٹیگس