May ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دہشت گردی کا واقعہ

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار جاں اور زخمی ہوگئے۔

 صوبہ پکتیکا کے ضلع سر ہوازہ میں پولیس کی گاڑی دھماکے کی زد میں آنے سے ضلعی پولیس سربراہ جاں بحق ہوگئے ۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان شاہ محمد آرائیں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس وین کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ضلعی سربراہ جمعہ خان جاں بحق اور2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ طالبان نے رات گئے ضلع کے دیوان بابا کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی جو تقریبا 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

 

ٹیگس