یوم قدس پر تحریک حماس کا اعلامیہ
May ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۸ Asia/Tehran
فلسطینی گروہوں نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے بیان جاری کر کے تمام فلسطینیوں اور مسلم امہ سے اپیل کی ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے ہوں-
تحریک حماس نے جمعے کو جاری کردہ اپنے بیان میں بیرون ملک موجود تمام فلسطینیوں ، عرب قوم اور مسلم امہ سے بھی بیت المقدس کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے اور مسجد الاقصی پر غاصبوں کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔
تحریک جہاد اسلامی نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ تمام فلسطینی ، بیت المقدس کو غصب کرنے والی صیہونی حکومت کے مقابلے میں متحد ہیں ۔