بڑھ رہا ہے ایک بھیانک جنگ کا خطرہ ، اسرائیل کو میدان جنگ میں جواب دیں گے، حماس کا بڑا اعلان
اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے سربراہ نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی میں سازشوں کے بارے میں صیہونی حکومت کو سخت خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ استقامتی محاذ میدان جنگ میں ان سازشوں کاجواب دے گا
پریس کو جاری کیے جانے والے اپنے ایک تحریری بیان میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اگر صیہونیوں نے اپنے شیطانی منصوبوں کو ترک نہ کیا تو حماس میدان جنگ میں فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم بیت المقدس پر اسرائیل کے تسلط کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے حماس اور استقامتی محاذ عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
حماس کے سربراہ کے بیان میں آیا ہے کہ ہم نے اپنے عرب بھائیوں سمیت تمام فریقوں کوآگاہ کردیا ہے کہ غاصب صیہونی کسی چیز کے پابند نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں بتا دیا ہے کہ اگر صیہونیوں نے قدس شریف، مسجد الاقصی اور شیخ جراح کی جانب اپنے ناپاک ہاتھ بڑھانے کی کوشش کی تو حالات اور نتائج کی تما م تر ذمہ داری خود ان پرعائد ہوگی۔