May ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی مدد کی پکار  ، لبنان و اردن سے مدد کو دوڑے لوگ ، سرحدوں پر ہنگامہ ، شام سے بھی میزائیل فائر ،  + ویڈیو

لبنانیوں نے خودساختہ اسرائیل کی سرحد کے سیکورٹی حصار کو توڑ دیا۔

اردن کے عوام کی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی طرف مارچ شروع کئے جانے کے ساتھ ہی  لبنانی عوام نے بھی اسرائیل کی خود ساختہ سرحدوں کی طرف مارچ شروع کردیا ہے۔

اخباری ذرائع نے جمعے کے روز اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ دسیوں لبنانی سرحدی حصار کو توڑ کر مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ لبنانی عوام نے غزہ اور قدس شریف کی حمایت میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

عرب 48 نے بھی اس خبر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ان افراد پر براہ راست فائرنگ کی ہے۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت جاری کی گئی ہے کہ جب ہزاروں اردنی شہریوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی دعوت پر مقبوضہ علاقوں کی طرف مارچ شروع کردیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس