عراق میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلوں پر حملہ
عراق، ناصریہ اور دیوانیہ میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروانوں کے راستے میں بم دھماکے
مقامی میڈیا کے مطابق پہلا امریکی فوجی قافلہ منگل کی سہ پہر عراق کے صوبے دیوانیہ میں سڑک کے کنارے نصب بم سے جا ٹکرایا جبکہ ناصریہ کے علاقے میں سڑک کے کنارے ایک اور کاروان کے راستے میں بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
عام طور سے ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کو امریکی فوجی حکام چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔
عراقی میڈیا نے بتایا ہے کہ پہلا امریکی فوجی قافلہ منگل کی سہ پہر عراق کے جنوبی صوبے دیوانیہ میں "دیوانیہ- بغداد" ہائی وے پر سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دوسرا امریکی فوجی قافلہ کچھ گھنٹے قبل ہی صوبہ ناصریہ میں سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرایا ہے۔ اس حملے میں بھی ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی خبر نہيں ملی ہے۔
عراق پر قابض امریکی فوج کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملے روز مرہ کا معمول ہیں۔