May ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل غزہ کے لیے انسانی امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا، اقوام متحدہ

اسرائیل اقوام متحدہ کو غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہا۔

فلسطینیوں کی امداد کے لئے  قائم اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اسرائیل، غزہ کے لیے انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کا پابند ہے۔

انروا کے بیان میں گیا ہے کہ غزہ کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے لیکن اس کے  باوجود اسرائیل کی جانب سے تاحال ، ہمیں اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں سیکڑوں، بچوں، حاملہ خواتین اور ضعیف العمر افراد کو ، فوری طبی اور غذائی امداد کی ضرورت ہے اور ان کی زندگی خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ادارے کے ارکان سے بارہا اپیل کی ہے کہ وہ ، مسلح جھڑپوں سمیت کسی بھی قسم کے غیر معمولی انسانی المیے کی صورت میں، عالمی ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس کے امدادی کارکنوں کی رفت آمد کو تحفظ فراہم کریں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے سینچری ڈیل منصوبے کو قبول کرنے اور فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے سن دوہزار اٹھارہ میں ، اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی امداد بند کردی تھی۔

ٹیگس