May ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن پر تاکید

افغانستان کے صدر اور اس ملک کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے بیرونی افواج کے بغیر افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے جمعے کے روز ایک بیان میں بیرونی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں کہا ہے کہ افغانستان کی سیکورٹی فورسز اس قسم کے خطرات سے نمٹنے کی توانائی رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغان مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز اپنے  ملک میں قیام امن اور اس کا تحفظ کرنے نیز تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

افغان صدر نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس کے باوجود کہ طالبان نے اب تک مذاکرات میں لچک نہیں دکھائی  تاہم افغان حکومت اور عوام اپنے ملک میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبداللہ نے بھی ایک بیان میں کہا  ہے کہ افغان مسلح افواج اور سیکورٹی فورسزملک میں قیام امن اور اس کا تحفظ کرنے نیز تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان سے بیرونی فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب ان فوجیوں کے افغانستان میں باقی رہنے اور جنگ جاری رکھنے کا بہانہ ختم ہو گیا ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ طالبان اب تک مذاکرات میں سنجیدہ نہیں رہے ہیں اور اب افغانستان پر طالبان کے تسلط کا امکان نہیں پایا جاتا۔

 

ٹیگس