انہدام جنت البقیع ، نجف اشرف میں عزاداری
جنت البقیع میں ائمہ اطہار ع کے روضوں کے انہدام کی مناسبت سے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں عزاداری کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے بھی شرکت کی۔
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔
جنت البقیع مدینہ منورہ کا ایک قدیم اور اہم قبرستان ہے جس میں آل نبی، ائمہ اطہار علیھم السلام کے روضوں کو آل سعود کی جابر حکومت کئی بار شہید کر چکی ہے۔
جنت البقیع کو ایک بار اٹھارہ سو چھے عیسوی میں اور ایک بار انیس سو چھبیس میں منہدم کیا گیا۔جنت البقیع کو پہلی بار آل سعود کی حکومت کی مدد سے وہابیت کے پیروؤں نے منہدم کیا اور دوسری مرتبہ وہابیت کے سیاسی سرپرست ملک عبدالعزیز نے منہدم کرایا ۔
جنت البقیع میں نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی (ع) ، فرزندان رسول حضرت امام زین العابدین (ع)، حضرت امام محمد باقر (ع)، حضرت امام جعفر صادق (ع) اور خاندان رسالت کی بعض اہم شخصیات کے مزارات تھے جنھیں ظالم سعودی حکومت نے مسلمانوں کے جذبات کو پامال کرتے ہوئے نہایت بےدردی سے مسمار کر دیا ۔