May ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۵ Asia/Tehran
  • صیہونیوں سے دو دو ہاتھ کے لئے تیار ہیں فلسطینی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نائب صدر نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے مقابلے میں مزاحمت کے تمام آپشن میز پر ہیں۔

حماس کے نائب صدر موسی ابو مرزوق نے آج اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ہمیں ایک نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور مزاحمت اب بھی کسی بھی آپشن کا انتخاب کرسکتی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے صیہونی حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی ہماری ریڈ لائن ہے اور صیہونیوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ قدس کی حفاظت لئے کافی طاقت موجود ہے۔

ٹیگس