May ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • فیس بک کو فلسطینیوں سے دشمنی مہنگی پڑی، ریٹنگ میں آئی کمی، مدد کی درخواست

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے گئے حملوں کے بعد گزشتہ ہفتوں سے فیس بک کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم کا آغاز ہوا جس نے فیس بک کو ہلا کر رکھ دیا۔ 

فلسطینی کاز کے حامیوں کو ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر فیس بک کی ریٹنگ کو بہت حد تک کم کرنے میں کامیابی بھی ملی ہے۔ 
اس مہم کی وجہ سے فیس بک پر فلسطینیوں کی آواز دبانا قرار دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے پہلے ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر فیس بک کی ریٹنگ 4 سے زیادہ تھی تاہم اب یہ گھٹ کر ایپ اسٹو میں 2.3 اور گوگل پلے میں 2.4 تک پہنچ گئی ہے۔ 
اس مہم کے دوران ہزاروں افران نے فیس بک کو 1 اسٹار کا ریویو دیا اور ان میں سے زیادہ تر نے فیس بک پر الزام عائد کیا کہ وہ فسطینیوں کی آواز دبا رہا ہے۔ 
دوسری جانب فیس بک نے اس مہم کو بہت شدت سے لیا ہے اور اسے SEV1 کے درجے میں شامل کیا ہے کہ جو severity-1 نک نیم ہے۔ 
اس لفظ کا استعمال کمپنی میں اس وقت کیا جاتا ہے جب ویب سائٹ کو کسی بڑے مسئلے کا سامنا ہو۔ اس سے بڑا لیول SEV0 ہے جسے اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ویب سائٹ ڈاون ہو جائے۔ 
واضح رہے کہ فیس بک سحر عالمی نیٹ کے پیجز کو کئی بار بند کر چکا ہے اور اس سے اس کی جانبداری کا پتہ چلتا ہے۔ 
فیس بک کمپنی سے لیک ہونے والے اسکرین شاٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے اپل سے کہا کہ وہ ایپ اسٹور سے 1 اسٹور رالے ریویو ڈلیٹ کر دے مگر اپل نے اسے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ 

ٹیگس