حشد الشعبی کے اہم کمانڈر کی رہائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i386854-حشد_الشعبی_کے_اہم_کمانڈر_کی_رہائی
عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی کے ایک اہم کمانڈر کو رہا کر دیا گیا ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۵:۱۹ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی کے اہم کمانڈر کی رہائی

عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی کے ایک اہم کمانڈر کو رہا کر دیا گیا ہے ۔

عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے ایک اہم کمانڈر قاسم مصلح کو جنہیں جنوبی بغداد کے علاقے الدورہ میں عراق اور امریکہ کی خصوصی ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں غیر قانونی طریقے اور راستوں سے شام سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے کے داخلے کو روکنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کی گرفتاری پر عراق کے استقامتی گروہوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔