امریکی اخبار نے غزہ کے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وہ تو صرف بچے تھے
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے پہلے صفحے پر غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے 64 بچوں کی تصاویر شائع کیں۔
نیویارک ٹائمز نے جمعے کے روز "دے ویئرجسٹ چلڈرن " نامی ایک رپورٹ شائع کی۔ امریکی اخبار لکھتا ہے کہ جب ہم نے ان شہید بچوں کے والدین سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کو کہا تو انہوں نے ایک ٹھنڈی سانس بھری اور کہا کہ یہ خدا کی مرضی ہے۔ امریکی اخبار لکھتا ہے کہ سامنے آنے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر غزہ کی 12 روزہ جنگ میں 67 بچے ، جن کی عمر 18 سال سے کم تھی ، شہید ہوگئے۔
نیو یارک ٹائمز نے غزہ کی 12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر شائع کی اور اتنی بڑی تعداد میں شہید بچوں کی شہادت کو اسرائیلی فضائیہ کا اندھا دھند حملے کی نشانی قرار دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 10 مئی سے غزہ پر وحشیانہ حملہ کیا تھا ، جس میں 69 بچوں ، 39 خواتین اور 17 بوڑھے افراد سمیت 248 فلسطینی شہید اور 1910 زخمی ہوئے تھے۔