غزہ کی تباہی پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا اظہار افسوس
خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی بربریت کے نتیجے میں غزہ کے 70 فیصد شہری گھر سے بے گھر ہوچکے ہيں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے دورے میں اس علاقے کی تباہی دیکھ کر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورت حال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں کے عوام بدترین انسانی المیے کا شکار ہیں اور غزہ کا علاقہ زمین پر جہنم بن چکا ہے۔
انہوں نے ایک عرب چینل کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مسلسل 11 دن تک بمباری کا نشانہ بننے والے علاقے غزہ میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ غزہ پر مسلط کی جانے والی حالیہ صیہونی جنگ کے دوران 70 ہزار فلسطینی شہری، اینجنسی کی نگرانی میں چلنے والے کیمپوں میں پناہ گزین ہيں۔
مجموعی طور پر غزہ کے 70 فیصد شہری اس وقت گھر سے بے گھر ہو چکے ہیں۔