May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی دہشتگردی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی بربریت اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔

دریائے اردن کے مغربی کنارے پر غاصب اسرائیلی فورسز نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہيں۔

دوسری جانب غزہ کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کو نیویارک ٹائمز اسرائیلی فورسز کے جنگی جرائم کا نشانہ بننے والے بچوں کی تصاویر شائع کرکے اپنی غیر جانبداری کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے صفحہ اول پر خودساختہ اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے دوران نشانہ بننے والے بچوں کی تصاویر شائع کیں، تصاویر کا عنوان رکھا گیا ہے ’یہ صرف بچے تھے‘۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے دوران کم از کم 67 فلسطینی  بچے شہید ہوئے ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے بچـوں کی تعداد اس سے کہيں ز‍يادہ بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس